خضدار

خضدار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، 18 افراد جاں بحق.

خضدار (گلف آن لائن) بلوچستان کے خضدار میں ایک بس کے گرنے سے 18 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30 ​​زخمی ہوگئے۔ وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافرکوچ گہری کھائی میں گرگئی حادثے میں متعد افرا د زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خضداد منتقل کردیا گیا ہے۔‌ حادثے کے مقام پر ریسکیو اور لیویز اہلکار پہنچ گئے جہاں زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ‌ذرائع نے بتایا کہ بس تیز رفتار کی وجہ سے توازن کھونے کے بعد الٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں