مریم یواز

لگتا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مریم نواز

لاہور (گلف آن لائن) عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اسرائیل کی تعریفیں کر رہے تھے، کہیں ایسا تو نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے؟ مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے، اگر ایسا نہیں ہے، تو بہت ساری نیوز ایجنسیاں اور لوگ رپورٹ کر رہے ہیں، مگر کوئی تردید نہیں آ رہی، اگر ایسا ہے تو قوم کو بتائیں تاکہ قوم اپنا فیصلہ لے، اگر آپ نے دوستی کرنی ہے تو یہ آپ نہیں کر سکتے، یہ آپ کا ذاتی فیصلہ نہیں، 22 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے، ان کو اعتماد میں لیں اور سچ بتائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں