شاہ محمود قریشی

ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا ہے،پاکستان ہمارا تعمیری ساتھی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے، یہ تاثر درست نہیں، ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری دوست ہے. اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کہہ رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ بیٹھ کر حکومت بنانے کو تیار ہیں.

لیکن طالبان کو اشرف غنی پر تحفظات ہیں، طالبان بہت اسمارٹ ہیں، وہ بدل گئے ہیں، ذہنی طور پر الرٹ ہیں، ماضی میں انہوں نے مار کھائی ہے، بھارت چاہتا ہے کہ افغانستان میں خون خرابہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کہتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے باہر نکل گیا ہے، افغانستان کو تو نیوٹرل کرلیا، امریکا کو مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشاء سمیت 3 علاقے نظر آرہے ہیں جہاں سے دہشت گردی پنپ سکتی ہے، امریکا کہتا ہے کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھے گا تاکہ خطرہ ہو تو فوری اور فیصلہ کُن ایکشن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں