بھارت میں شادی کے دوران انوکھا واقع، ماں نے دولہے کی پٹائی کر دی.

بھارت (گلف آن لائن) دلہا دلہن اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے اس وقت دولہے کی ماں اسٹیج پر چڑھیں اور دلہے کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔اس سے قبل دلہے کی ماں نے اسٹیج پر پہلے توڑ پھوڑ کی۔‌‌غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹے نے اپنے اہلخانہ کی خواہشات کے خلاف انکیتا سے کورٹ میرج کی تھی اور خاتون اپنے بیٹے کی کسی اور ذات کی لڑکی سے شادی کے فیصلے پر خوش نہیں تھی۔ ‌کورٹ میرج کے چند ماہ گزرنے کے بعد دلہن کے باپ نے فیصلہ کیا کہ دونوں کی شادی کی تمام رسمیں ادا کی جائیں جب یہ خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انہوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں