لاہور (گلف آن لائن) بائیں ہاتھ کے بلے باز اور اوپنر امام الحق نے 46 اننگز میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں . امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔ یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا آخری میچ جاری ہے. انگلینڈ کو اس سریز میں2-1 کی برتری حاصل ہے.