وزیراعظم عمران خان

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان نے کی: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دوٹوک انداز میں سمجھایا کہ افغان صورتحال کا پاکستان پر الزام لگانا غیر منصفانہ ہے، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا، پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوشش کی، مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔ تاشقند میں جاری وسطی وجنوبی ایشیا کے علاقائی ممالک کے درمیان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صدر کی الزام تراشی سے مایوسی ہوئی، جب امریکی فوج افغانستان میں تھی، اس وقت طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیئے تھی۔

خطےکی امن اور سلامتی سب سے اہم ہے،افغانستان وسطی وجنوبی ایشیا کے درمیان پل کاکردارادا کرسکتاہے۔ افغانستان میں حالات کی خرابی سےمزید مہاجرین کے پاکستان آنےکا خدشہ ہے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کامحتمل نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں