کوئٹہ (گلف آن لائن) عید سےقبل ٹرینوں میں مسافروں کے رش کے باعث کورونا ایس اوپیز یکسر نظرانداز کیے جارہے ہیں، کوئٹہ سےاندرون ملک جانے والی واحد ٹرین جعفر ایکسپریس پر مسافروں کا رش ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے باہر مسافروں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جہاں سماجی فاصلےاور فیس ماسک کا استعمال نہیں ہورہا۔ راولپنڈی جانے والی ٹرین رش کے باعث مسافروں سے بھر گئی.
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے، ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے. مسافر شکایت کررہے ہیں کہ اندرون ملک کے لیے صرف ایک ٹرین سے بہت مسائل اور پریشانی ہے، اس بار اندرون ملک کے لیے عید پر کوئی اضافی ٹرین بھی نہیں چلائی گئی۔