کراچی (گلف آن لائن) ایک حالیہ انٹرویو سپر اسٹار مہوش حیات سرحدوں کے پار فلموں میں کام کرنےپر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مجھے بالی ووڈ کی طرف سے بہت سی آفریں آئیں۔ ایک وقت تھا جب پاکستانی سینیما مکمل طور پر بند کردیئے گئے تھے ، اور ہر دوسرے اداکار کی طرح میں نے بھی فلموں میں کام کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی کبھی کہانی نے مجھے اور کبھی کردار کو متاثر نہیں کیا. مہیوش نے کہا وہ کبھی بھی سرحدوں کے پار سنیما میں کام کرنے کے لئے راغب نہیں ہوئیں۔
مہوش حیات نے مزید کہا ، ایمانداری کے ساتھ بولی وڈ نے مجھے کبھی زیادہ متوجہ نہیں کیا اور میرے خیال میں پاکستانی سنیما کی بحالی کے بعد مجھے یہاں بہت سے مواقع اور پہچان ملی ہے لہذا کام کی تلاش میں بالی ووڈ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔