کورونا ویکسین

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 76 اموات، کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور.

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور ان سے ہونے والی اموات میں پھر تیزی پکڑ رہی‌ ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 76 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح بھی پھر سے بڑھ کر 7.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ‌‌نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار497 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 10لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 76 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی ایم اے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 30فیصد ہے لیکن کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو شامل کریں تو شرح 40 فیصد بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں