وفاقی وزیر شیخ رشید

میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

راولپنڈی (گلف آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔ راوالپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے، سیاست دان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کے 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔ انہیں سمجھ آنی چاہیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے.

مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی ۔ آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جب کہ (ن) لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی اور ویسا ہی ہوا۔ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا یہ وزیر اعظم عمران خان کو ہی پتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں