مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے، کپڑے پھاڑنے کا مقدمہ درج، 400 افراد نامزد.

لاہور (گلف آن لائن) یوم آزادی کے موقع پر آزادی سلب کرنے کا واقعہ سامنے آگیا, لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں منچلوں کا جم غفیر آپے سے باہر ہوا اور خاتون کو ہراساں کیا, منچلوں کی آنکھوں کی شرم مر گئی تو اس سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں خاتون ٹاکر کے ساتھ سیکڑوں منچلوں کو بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے ,فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں,لڑکی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ہجوم میں موجود لوگ ان کو اٹھا کر ہوا میں اچھالتے رہے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ان پر تشدد کیا گیا اور ان کا موبائل فون نقدی اور سونے کے ٹاپس اور انگوٹھی بھی چھین لیے گئے۔ ‌

اپنا تبصرہ بھیجیں