مینار پاکستان واقع، تفتیش کے دوران پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا.

لاہور (گلف آن لائن) مینار پاکستان پر خاتون سے بدسلوکی کے واقعہ کی تفتیش کے دوران پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے. مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد حاصل کرلی ہے اور اب تک 15 افراد کو حراست میں لیکر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے، کپڑے پھاڑنے کا مقدمہ درج، 400 افراد نامزد.

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے موبائل نمبروں کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں