شکاگو (گلف آن لائن) ہمارے ملک میں تو کچھ شادیاں ایسی ہوتی ہیں جہاں 3 کو بلائیں تو 5 لوگ آ جاتے ہیں مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر آپ ایک نے ایک ہی خاندان کے 10 لوگوں کو بلایا تو شاید 2 یا 3 لوگ آئیں گے۔ مگر امریکا کی ریاست الینوائے میں تقریب میں مدعو کیے گئے کپل میں سے کوئی بھی نہ آیا تو میزبان کا پارہ ہائی ہو گیا اور اس نے الٹا ان پر جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الینوائے کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے نے شادی کی تقریب میں شرکت کا وعدہ کرنے کے باوجود نہ آنے والے مہمانوں سے تقریب کے پرہیڈ آنے والے اخراجات مانگ لیے۔
اس حوالے سے فلپ لوئس نامی صحافی نے ٹوئٹر پر ایک بل شیئر کیا جس میں دی گئی تفصیلات کے مطابق لکھا گیا ہے کہ اخراجات کے اس بل کو دیکھ کر ناراض مت ہوں، میں یہ آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کروں گا تاکہ آپ یہ عذر پیش نہ کر سکیں کہ ہمیں تو یہ موصول ہی نہیں ہوا۔بل میں لکھا ہے کہ یہ بل آپ کو اس لیے بھیجا جا رہا ہے کیونکہ آپ نے شادی کی تقریب میں شرکت کا وعدہ کیا تھا۔ بل میں درج رقم آپ کے لیے خالی رکھی جانے والی نشستوں کی ہے کیونکہ آپ نے تقریب میں شریک نہ ہونے کے لیے اطلاع نہیں دی ۔ یہ رقم آپ پر واجب ادا ہے، آپ Zelle یا PayPal کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔