ملا ہیبت اللہ

افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ افغانستان میں موجود، تازہ تصویر سامنے آگئی

کابل (گلف آن لائن)طالبان کے قریبی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ افغانستان میں موجود ہیں، تازہ تصویر بھی سامنے آگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ملا ہیبت اللہ زندہ ہیں۔ملا ہیبت اللہ نے کبھی خود کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا اور ان کا ٹھکانہ بھی زیادہ تر نامعلوم ہی رہا تاہم اب ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ افغانستان میں ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل ترجمان طالبان کے دفتر نے کہا تھا کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ بہت جلد منظرعام پر آئیں گے۔دوسری جانب افغان میڈیا نے دعوی کیا کہ طالبان رہنما ملاہیبت اللہ کی نئی تصویر منظرعام پر آئی ہے جو گزشتہ ہفتے قندھار کی لائبریری میں لی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو 2016 میں طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کی اب تک محض ایک تصویر ہی منظرِ عام پر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں