اسلام آباد (گلف آن لائن) کشمیر ی رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بیس سال افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا،دنیا میں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل ممکن ہے۔
اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری گزشتہ 73سال سے حالت جنگ میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو سمجھنا ہو گا مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کا خون بہانا اب بند کرے،دنیا مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مذاکرات کے لیے بھارت کو مجبور کرے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا بہت خون بہایا جا چکا ہے،کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا۔