جنوبی افریقہ اور سری لنکا

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا

کولمبو (گلف آن لائن) جنوبی افریقہ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 4 ستمبر اورتیسرا اور آخری ون ڈے 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 10 ستمبر سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں