اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد تباہی سرکار کا پورا انحصار قرضوں پر ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف نے منشور میں قرض نا لینے کا دعویٰ کیا تھا، حکومت میں آنے کے بعد تباہی سرکار کا پورا انحصار قرضوں پر ہے۔
انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 سال کی بدترین حکمرانی کی وجہ سے قرضوں میں 149 کھرب روپے اضافہ ہوا ہے، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی 3 سال کی حکومت میں مجموعی قرضے 399 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018 سے اب تک مجموعی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، 3 سال میں تباہی سرکار یومیہ 13.6 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، ہر پاکستان اب 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے، نااہل حکومت ملک و عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ قرضوں پر ملک چلا کر کہتے ہیں ملک اور معیشت ترقی کر رہے ہیں۔