فواد چوہد ری

شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا، فواد چوہد ری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا، نہ ہی انھیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویز ہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہے،ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں