احتجاجی مظاہرے

یونان میں ہزاروں شہریوں کے حکومتی ویکسینیشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ایتھنز (گلف آن لائن)یونان کے دو بڑے شہروں ایتھنز اور سالونیکی میں ہزارہا شہریوں نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی ویکسینیشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان عوامی مظاہروں میں ایتھنز حکومت کی طرف سے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ملکی دارالحکومت ایتھنز میں اس مظاہرے کے اختتام پر صورت حال شدت اختیار کر گئی۔ قومی پارلیمان کی عمارت کے سامنے جمع مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ اس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ یونان میں گزشتہ ہفتے نئی کورونا انفیکشنز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں