بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کردیا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کردیا۔منگل کو بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک ومختار بنادینا کسی صورت منظور نہیں ہے۔حکومت میڈیا ٹریبونل کے قیام سے خود پرتنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل ملک میں آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہرصورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں۔پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت اپنی ناہلی اورکرپشن کے بے نقاب ہونے کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں