حرامانی

حرامانی لکس اسٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر خوش

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ حرا مانی پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو لکس اسٹائل میں نامزد ہونے پر بہت خوش ہیں۔حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نیاپنی لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔حرا مانی نے کہا کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں ناقدین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے خواب بھی دیکھا تھا کہ وہ اس بار نامزد ہوں گی اور ان کا خواب پورا ہوگیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ لکس اسٹائل کا شکریہ اور جن کے ساتھ میری نامزدگی ہوئی ہے سجل علی، یمنی زیدی، عروہ حسین اور ماورہ ان سب کو بھی مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایوارڈ ملتا ہے یا نہیں، اس کی فکر نہیں ہے،وہ نامزدگی پر بہت خوش ہیں، صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کے سارے گھر والوں کو خوشی ہے۔آخر میں حرا مانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مداح ان کے کام کو نہ سراہتے تو آج وہ یہاں نہ ہوتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں