مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

محکمہ ایکسائز میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

لاہور(گلف آن لائن) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63فرسٹ حبیب موداربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ۔
 مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
گاڑی کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی ۔ گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے موداربہ کمپنی نے کسی پرکشش نمبر کی بجائے ڈیڑھ ہزار روپے کے عوض گاڑی کے ماڈل کی مناسبت سے AEG 063 نمبرحاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں