مسرت جمشید چیمہ

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شکست نوشتہ دیوار ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی دھاندلی کا واویلا ثابت کرتا ہے کہ ان کی شکست نوشتہ دیوار ہے ،رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم سے جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے اور اب انہیں کئی سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے لاہور نہیں آنا پڑے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لئے عوام میںجوش و خروش پایا جاتا ہے اور مسلسل ایک دہائی اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ہوائوں کا رخ بھی دیکھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ادارے اور نظام ان کے کہنے پر چلے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ واوایلا شروع کر دیا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ دھاندلی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمران اکثریت کے باوجود جنوبی پنجاب کی عوام کو لالی پاپ دیتے رہے،نام نہاد خادم اعلی کی نا انصافیوںکیوجہ سے تخت لاہورکی اصطلاع استعمال ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے بہت دعوے کئے گئے لیکن کسی مالی سال میں بھی17فیصد سے زائد بجٹ خرچ نہیںہو ا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مختص بجٹ کی رنگ فینسنگ کرکے 35فیصد استعما ل کو یقینی بنایا جس سے جنوبی پنجاب کے اضلاع کی محرومیاں دور ہو رہی ہیں،ملازمتوں میں32فیصد کوٹے کی اصولی منظوری سے بھی جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں