اسلام آباد (گلف آن لائن)ایف بی آر نے وی بوک نظام میں آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے لئے موڈیول متعارف کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آتھورائزیشن ایپلیکیشن کے لئے وی بوک نظام میں نیا موڈیول متعارف کر دیا ۔ایف بی آر کے مطابق اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے ایکسپورٹرز کو وی بوک نظام میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا، وی بوک میں ایک نئے فیچر “ایکسپورٹ سہولتی سکیم/ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹ/مینوفیکچرنگ بانڈ” کے نام سے متعارف کیا گیا ہے ، لائیسنس ایپلیکیشن وی بوک نظام میں دستیاب ہے جس کو تاجروں اور ایکسپورٹرز نے آن لائن داخل کرنا ہو گا،آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم ایپلیکیشن متعلقہ کسٹمز فارمیشن کو بھیجی جائے گی ،
جہاں ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اس کو مزید پراسیس کرنے کے لئے ریگیولیٹری اتھارٹی بھیجا جائے گا ،لائیسنس کی عبوری اور حتمی منظوری کے آئی او سی او یا ای ڈی بی کو کیس بھیجا جائے گا،جو جائزہ سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے اور اس سلسلے میں تاجر یا ایکسپورٹر کو بھی آگاہ کریں گے ،وی بوک نظام میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے ، تاجر کامن ایکسپورٹ ہاؤس کے لائیسینس کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ،
کامن ایکسپورٹ ہاؤس چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور ڈائریکٹ اور ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز کو خام مال فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا ،ایکسپورٹ سہولتی سکیم موڈیول کے متعارف کئے جانے سے پاکستان نیتجارتی سہولتی معاہدہ 2017 کے تحت ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے ،اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو برآمدات میں درپیش مسائل حل ہوں گے