کراچی (گلف آن لائن ) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنی گلوکاری کو ٹرول کرنے والوں کو کہا کہ جس کو ان کی گلوکاری نہیں پسند وہ نہ سنے۔لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے او رے پیا گاتے ہوئے ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ کو ٹرول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا لہجہ ایسا نہیں ہے کہ وہ گلوکاری کریں۔
ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی انسٹا فِیڈ چیک کی تو کچھ لوگ مجھے ٹرول کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بےشمار پوسٹس میں میرے لیے کہا گیا کہ گاتے وقت میں کوئی لہجہ استعمال کررہی ہوں، تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ گاتے وقت لہجے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ وہی انداز ہے جیسے میں بولتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ جس کو میرا گانا نہیں پسند وہ بےشک نہ سنے، یہ آپ سب کی مرضی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے لیے گاتی ہیں اور ان لوگوں کیلئے گاتی ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔