لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ شوبز ایسی فیلڈ ہے جس میں آپ بہت قلیل عرصے میں لوگوں کی پہچان کرنا سیکھ جاتے ہیں ،یہاں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں اور اصل چہرے کی پہچان کرنا ہی ہنر ہے ۔ایک انٹر ویو میں ماہ نور نے کہا کہ مجھے خد اکی ذات نے شوبز کی دنیا میںجو عزت اور مقام عطا کیا ہے مجھے اس پر قابل رشک ہے او رمیں انتہائی عاجزی سے اپنے رب کی شکر گزار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں جس قدر سپورٹ میری والدہ نے کی میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ، آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس میں میری والد کا برابر کا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شوبز کے ساتھ ساتھ گھریلو امور میں بھی دلچسپی ہے ،مجھے صفائی بہت پسند ہے اس لئے میں اپنے گھر کو شیشے کی طرح چمکا کر رکھتی ہوں۔