اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد کی عظیم علامت تھے ،سید علی گیلانی نے تمام عمر اپنے اصولوں پر سمجھوتا کیے بغیر بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔اپنے تعزیتی بیان میں علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بھارتی ظلم وتشدد اور طویل حراست بھی سید علی گیلانی کے عزم کو زیر نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے حق خودارادیت کی جدو جہد کے حوالے سے عظیم مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدو جہد اور قربانیوں کو پوری پاکستانی اور کشمیری قوم سلام پیش کرتی ہیں ۔