کراچی (گلف آن لائن ) اداکار فیصل قریشی نے اپنے مداحوں سے بہترین اداکار کی کیٹیگری میں انہیں ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں فیصل قریشی کو ڈراما سیریل مقدر میں جاندار اداکاری کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔
اپنی نامزدگی سے متعلق فیصل قریشی نے عبداللہ کادوانی کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ عبداللہ کادوانی نے اپنی پوسٹ میں فیصل قریشی(مقدر)، دانش تیمور(دیوانگی) اور عمران اشرف(کہیں دیپ جلے)کے لیے ووٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔