رمیز راجہ

کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک ہو گئے ،رمیز راجہ کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رمیز راجہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 6گھنٹے گزارے جہاںانہوںنے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات کر کے قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈ کے بارے میں بھی مشاور ت کی گئی ۔رمیز راجہ نے سلیکشن معاملات پر محمد وسیم سے سوالات کئے اور سکواڈز کی تشکیل کے لیے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیم کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رمیز راجہ نے صوبائی کوچز سے بھی ملاقات کر کے ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کی۔نامزدچیئرمین نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیںنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میںقرنطینہ میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق وطن واپسی پر رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں