لاہورہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن منصوبے کی تاخیر پر حبیب کنسٹریکشن کمپنی کے 1 ارب 98 کروڑ اضافی معاوضے کے مطالبے بارے سول عدالت کا ثالثی سے تنازعہ کے حل کے فیصلے کیخلاف ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے ایل ڈی اے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔حبیب کنسٹرکشن کمپنی نے موقف اپنایا ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے گیارہ تاریخی مقامات پر اورنج لائن کا 22 ماہ رکا رہا،کمپنی نے نقصان کی مد میں 1 ارب 98 کروڑ زائد رقم کا مطالبہ کیا ۔ایل ڈی اے نے موقف اپنایا کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔منصوبہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے روکا،جب کوئی تنازعہ ہی نہیں ہے تو معاملہ ثالثی کے ذریعے حل کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔

فاضل عدالت نے تحریری فیصلے میںکہا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان تنازعہ واضح ہے۔یہ دیکھنا ثالث کا کام ہے کہ حبیب کنسٹریکشن کا زائد رقم کا مطالبہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔صرف ایل ڈی اے کے نہ ماننے سے تنازعہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں