لندن(گلف آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی امریکا اور اشرف غنی میں بھروسے کا فقدان پیدا ہوچکا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری امریکی اور افغان صدور کے درمیان آخری فون کال کے اقتباس میں یہ انکشاف سامنے آیا ۔اقتباسات کے مطابق اشرف غنی کی جانب سے فضائی مدد مانگنے پر بائیڈن نے کہا کہ ہم فضائی مدد ضرور کریں گے لیکن اس وقت جب ہمیں جنگی منصوبے کا علم ہو۔
ٹیلی فونک گفتگو میں صدربائیڈن نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں تاثر ہے کہ آپ کے پاس طالبان سے لڑنے کے لیے کوئی پلان نہیں، ہمیں یہ تاثر دور کرنا ہوگا۔