لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے سْسر انتقال کر گئے۔کامران اکمل نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ان کے سسر محمد الیاس چوہدری کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔
کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل نے کہا کہ مجھے سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہوا کہ میرے لیے ایک باپ جیسی شخصیت اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔عمر اکمل نے لکھا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت خاص لگاؤ تھا ان کا خلاء دنیا میں کوئی اور پورا نہیں کرسکتا۔