طالبان

طالبان کوامریکی فوج پرطیارے، ہیلی کاپٹراورآلات تباہ کرنے پرغصہ

کابل(گلف آن لائن)طالبان نے امریکا پرافغانستان سے انخلا سے قبل فوجی طیاروں ،ہیلی کاپٹروں ،تکنیکی آلات اور سازوسامان کو جان بوجھ کر تباہ کرنے پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکیوں نے توہمارے قومی اثاثے تباہ کردئیے۔افغان نیوزایجنسی کے مطابق طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے کہا کہ امریکا نے جان بوجھ کر ہیلی کاپٹروں،فوجی گاڑیوں اور تنصیبات سمیت فوجی آلات کو تباہ کیا ۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہمیں برسوں سے تباہ کاراور تخریب کار کہتے رہے تھے لیکن اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تباہ کار کون ہے؟انھوں نے ہمارے قومی اثاثوں کو تباہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں