راگنی

میوزک انڈسٹری کی بحالی کوئی آسان ہدف نہیں ہے ‘ راگنی

لاہور(گلف آن لائن) نامور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ گزشتہ دوسال سے کورونا کی وجہ سے میوزک انڈسٹری کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحالی آسان ہدف نہیں ہوگا ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے میوزک انڈسٹری بھی زوال کا شکار تھی اور اس کے بعدرہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندگی گزارنا پڑے گی اس لئے ہمیں اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام کاروبار کو کھولے لیکن ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے تاکہ کاروبار زندگی مکمل بحال ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں