ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام ہوچکی’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام ہوچکی،وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے غیر فطری پی ڈی ایم اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، مستردنااہل اور ناکام سیاستدانوں کا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں بند کرے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی جارہی ہے تحریک انصاف کی حکومت میں قومی اداروں کا وقار بلند اور کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کی تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں مثبت پالیسیوں اور حکمت عملی سے کامیاب ہورہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں