طالبان

بھارت سمیت کسی بھی ملک کے مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، طالبان

دوحہ(گلف آن لائن)طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان، کشمیر اور بھارت سمیت کسی بھی ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں جبکہ ہماری کسی بھی ملک کے خلاف مسلح کارروائی کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آواز بلند کریں گے اور کہیں گے کہ مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں، آپ کے اپنے شہری ہیں اور آپ کے قانون کے تحت وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں