لاہور (گلف آن لائن) فلمسٹار ریما خان نے معروف اداکار عمران عباس کو باصلاحیت اور پرکشش فنکار قرار دیدیا۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ مرجنڈا رنگ کا کوٹ سوٹ پہنے کافی دلکش نظر آ رہے ہیں۔اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ان تصاویر کو اداکارہ صنم جنگ سمیت 92 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
فلمسٹار ریما خان بھی عمران عباس کی ان تصاویر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں اور انہوں نے پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے کہ یہ ہماری انڈسٹری کے ایک بہت ہی باصلاحیت اور پرکشش فنکار ہیں۔جس کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ میری دوست اور ہماری انڈسٹری کی کوئین، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے تعریف کی۔