لاہور(گلف آن لائن)معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب دو ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 39 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔جولائی سے اگست کے دوران ڈیزل کی کھپت 18 فیصد اضافے سے تقریباً 18 لاکھ میٹرک ٹن، پٹرول کی کھپت 10 فیصد اضافے سے 15 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 59 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی اور برآمدات بڑھنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب مہنگی ایل این جی ہونے کے باعث فرنس آئل زیادہ درآمدات ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا۔