اسلام آباد (گلف آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کو کبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو الفاظ سے نہیں عمل سیجج کریں گے ۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہاکہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قطر میں وزیر خارجہ سے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی۔ ڈومینیک راب نے کہاکہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پر گفتگو ہوئی،میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا۔
انہوںنے کہاکہ طورخم پر میں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افغان اور برطانوی ورکرز کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا،سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتیاور دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں،ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کو کبھی بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے ،ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔