لاہور(گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور او ر اس کے سب کیمپسزبشمول نیو کیمپس کالا شاہ کاکو، فیصل آباد کیمپس، نارووال کیمپس اور رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میںانڈرگریجویٹ پروگرامز میںداخلوں کا اعلان کر دیاگیاہے۔
داخلوں کا آغاز 20ستمبر2021سے کیا جائے گا۔جبکہ پراسپیکٹس اور آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11اکتوبر2021ء ہے۔داخلہ کیلئے درخواست فارم بذریعہ ویب سائٹhttp://admission.uet.edu.pk آن لائن پر کیا جا سکے گا۔