فرخ حبیب

ٹھپہ مافیا کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کیا جا رہا ہے،فرخ حبیب

فیصل آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹھپہ مافیا کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کیا جا رہا ہے،ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں،تحریکِ انصاف کی حکومت صرف اصلاحات پر کام کر رہی ہے، اپوزیشن چوچوں کا مربہ ہے، جس نے اصلاحات کی کوئی تجویز نہیں دی،الیکشن کمیشن پریس ریلیز کے ذریعے ایسا تاثر دیتا ہے جیسے انتخابی اصلاحات کے خلاف ہے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریکِ انصاف کی حکومت صرف اصلاحات پر کام کر رہی ہے، اپوزیشن چوچوں کا مربہ ہے، جس نے اصلاحات کی کوئی تجویز نہیں دی۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا کہ اصلاحات لائیں، اوورسیز کو حق دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ہی استعدادِ کار پر اعتراضات اٹھائے ہیں، الیکشن کمیشن کے اعتراضات میڈیا پر پہلے، حکومت کے پاس بعد میں پہنچتے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ الیکشن کمیشن پریس ریلیز کے ذریعے ایسا تاثر دیتا ہے جیسے انتخابی اصلاحات کے خلاف ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ شہباز شریف اور مریم نوازبتائیں کہ ان کے پاس شفاف الیکشن کرانے کے لیے کیا تجاویز ہیں؟فرخ حبیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہر شعبے میں استعمال ہو رہی ہے، انتخابات میں اس کے استعمال پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، حتمی فیصلے پارلیمان نے ہی کرنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں