لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پی پی کے بعد (ن) لیگ کے ہا تھو ں سے بھی پنجاب نکل چکا،راجہ پرو یز اشرف پنجاب کو فتح کرنے کا جوخوا ب آ نکھو ں میں سجائے بیٹھے ہیں وہ کبھی پورانہیں ہو گا،اہل پنجاب سے جس جماعت نے بھی بے و فا ئی کی اہل پنجاب نے اسے پھر کبھی دو بارہ قبو ل نہیں کیا۔
اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں باری باری اقتدار انجوئے کرنے والو ں کو عوام نے ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے تحریک انصا ف نے دو خاندانو ں اور دوپار ٹیوں کی سیا ست پر اجارہ داری کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیاہے یہی وجہ ہے کہ آ ج پی پی اور مسلم لیگ(ن) کی بجائے لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے تتر بتر اور پی پی اور (ن) لیگ ایک دو سرے کیخلا ف میدان میں آ چکے ہیں گذ شتہ تین سا لو ں کی طرح آئندہ دو سا لو ں میں بھی پی ڈی ایم منزل تک نہیں پہنچ سکے گی عام انتخابا ت وقت مقررہ پر ہی ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکر یسی میں تبد یلی پر تنقید کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے ہرممکن اقداما ت کررہی ہے۔