لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی پی اور(ن) لیگی سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر اترآئے ہیں ،بلاول کوعوام نے قبو ل نہیں کیا،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابا ت میں پی پی عبر تناک سیا ست سے سبق حا صل کرے،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابا ت میں عوام نے موروثی سیا ستدانو ں کو مسترد کرکے انکی نااہلی پر مہر ثبت کردی۔
اپنے ی بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے وزیر اعظم عمران خان کرپٹ نظام کیخلاف بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں حکومت بنیادی چیزوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا سے لیکر علاج معالجے اور سر چھپانے کی سہولتوں سمیت روزمرہ کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلئے قلیل مدت اور طویل مدت سریع اثر پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے والی کر پشن کنگ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔پی ڈی ایم جماعتیں کچھ بھی کر لیں انہیں احتسا ب سے ریلیف نہیں ملے گا اور حکومت بھی اپنی آئینی مد ت کو پورا کرے گی۔