مسلم لیگ ن

جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں بنتیں ،اور نہ کسی انسان یا پیر کے پاس حکومت کا اختیار ہوتاہے ‘رانا ثناء اللہ

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ،، لانگ مارچ کیلئے (ن) لیگ تیار ہے،جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں بنتیں ،کسی انسان یا پیر کے پاس حکومت کا اختیار نہیں ہوتا،مہنگائی قابو میں نہیں بلکہ آگے بڑھتی جارہی ہے اگر پانچ روپے پیٹرول میں بڑھائیں گے تو لوگوں کی زندگی مشکل ہوجائیگی،دنیا افغانستان کے ساتھ پاکستان کو ملاکر سزا دینے کی تیاری کررہی ہے، سیاسی و جمہوری راستہ سے جائز مطالبات کو آگے بڑھاناچاہتے ہیں اگر اپوزیشن و صحافت کا ہر راستہ بند کر دیاجائیگا تو پھر ہاتھ جو اٹھے گا وہ نقصان دہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نو ڈویژن کی نچلی سطح پر پارٹی پر منظم اور سیاسی قوت کے طورپر کنونشنز کئے ہیں، ضلع و صوبائی حلقے کے عہدیداران کو رہنمائی کی کہ یونین کونسل کی سطح پر کیسے منظم کرنا ہے ، ایک سے دو ہفتوں میں لاہور سٹی ڈویژن کو بھی منظم کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ سڑکیں جس نے بنائی ہیں وہ کرپشن کا بتائیں گے، ( ن) لیگ دور میں موٹرویز اور ہائی ویز ایف ڈبلیو او اور چین نے بنائی ہے پہلے بھی ایسی غلطی کی پھر وہاں جاکر معافی مانگی۔ حکومت نے نئی کہانی شروع کر دی ہے منسٹر کہتادو سو ارب روپے کے ڈالر واپس لائیں گے ، ان کے وزرا ء ہمارے پاس بیٹھ کر سر پیٹتے ہیں کہ خان صاحب جو وزیر کہتے وہی بات دہراتے ہیں،جن لوگوں کا مجھ سے رابطہ ہے سب کا تعلق پنجاب سے ہے مناسب وقت میں آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کررہے ہیں دو جلسے فیصل آباد اورڈیرہ غازی خان میں اپنا کردار ادا کریں گے، لانگ مارچ کیلئے (ن) لیگ تیار ہے۔پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تیار تھی لیکن وہ اتحاد سے نکل گئی وہ بھی لانگ مارچ کرنا چاہتے تھے لیکن فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے۔ جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں بنتیں کچھ لوگ دعوی کرتے ساری زندگی یورپ میں گزری پھر درباروں پر متھا ٹیک رہے ہیں یہ ناقص ایمان ہے، کسی انسان یا پیر کے پاس حکومت کا اختیار نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی قابو میں نہیں بلکہ آگے بڑھتی جارہی ہے اگر پانچ روپے پیٹرول میں بڑھائیں گے تو لوگوں کی زندگی مشکل ہوجائیگی۔ ڈالر ایک سو ستر سے بڑھ گیا ہے اقوام متحدہ میں قرار دادیں تیار ہورہی ہیں۔ دنیا افغانستان کے ساتھ پاکستان کو ملاکر سزا دینے کی تیاری کررہی ہے، سزا پاکستان و قوم کو ملے گی ٹولے کو سزا نہیں ملے گی تین سالوں میں جوپالیسی اپنائی خارجہ محاذ کا بیڑا غرق کیا ۔ سلامتی کونسل میں افغانستان کے متعلق اجلاس میں پاکستان کو بلایاہی نہیں جاتا، ایبسلیوٹلی ناٹ وزیراعظم کا فراڈ تھا دونمبری تھی اس کا یورپ نے زیادہ برا منایا۔

انہوںنے کہاکہ ٹوٹل حکومت کی ناکامی ہے تین سال سے حکومت ایبسلوٹلی ناٹ حکومت ہے ،سلیکٹڈ ٹولہ جو بیٹھا ہے حکومت نہیں ہے امن و امان برباد ہوگئی ۔چیف منسٹر ہائوس میں دلال بیٹھے ہیں نااہلیوں کی وجہ سے خارجہ پالیسی اور معیشت تباہ ہو چکی ہے، ہم الیکشن کی تیاری نہیں کررہے صرف جماعت کو مضبوط کررہے ہیں۔اپوزیشن اپنی سیاسی جدوجہد کررہی ہے بندوقیں لے کر اسلام آباد جانے سے ملک انارکی کا شکار ہوجائیگا ۔ سیاسی و جمہوری راستہ سے جائز مطالبات کو آگے بڑھاناچاہتے ہیں اگر اپوزیشن و صحافت کا ہر راستہ بند کر دیاجائیگا تو پھر ہاتھ جو اٹھے گا وہ نقصان دہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ملک کے حالات کدھر ہیں تو حکومت کی نیب چئیرمین کی مدت میں توسیع دینے اور ای وی ایم مشین پر توجہ ہے۔پاکستان میں بانسری نااہل نالائق وزیر اعظم بجا رہاہے اس کی اونر شپ بھی کوئی نہیں لے رہا، اسے کہا بھی جا رہاہے انسان بنو لیکن ضد سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں