بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ معیشت برباد کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیئے ترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے،خان صاحب نے اپنا تین سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کردیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے، اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس و محصولات بلاتاخیر واپس لیئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں