رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،سماعت 16اکتوبر تک ملتوی

لاہور( گلف آن لائن)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو درخواست پر دلائل کے لیے 16 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ کیس کی سماعت کی ۔

رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت حاضری مکمل کرائی۔ دوران سماعت منجمد پراپرٹی بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے کہا کہ فیصلے سے قبل کیسے یہ درخواست نمٹا سکتا ہوں ۔ عدالت نے سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں