'ادارہ شماریات

ستمبر میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’ادارہ شماریات کی رپورٹ

لاہور( گلف آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصدرہی ،ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.12 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی تھی ۔اعدادوشمارمیں مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ میں شہروں میں چکن 42.04 فیصد، پیاز 32.49 فیصد ،دال مسور 15.70 فیصد مہنگی ہوئی ،ماہانہ بنیادوں پر انڈے 14.43، آٹا9.69 اور دال چنا 5.98 فیصد مہنگی ہوئی ۔

ایک ماہ میں ٹماٹر 18.90 فیصد ،دال مونگ 4.02 اور آلو 2.62 فیصد سستے ہوئے ،دیہات میں ایک ماہ میں چکن 47.95، پیاز 39.56 اور دال مسور 18.45 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک ماہ میں انڈے 11.82، آٹا 9.4 ،دال چنا 8.78 فیصد مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 8.56فیصد،آلو 5.65 اور دال مونگ 2.80 فیصد سستی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں چکن 44.63 ،خوردنی گھی 39.57 فیصد، کوکنگ آئل 38.34فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں انڈے 34.52،آٹا 19.32 فیصد اور دال مسور 18.63 فیصد مہنگی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں شہروں میں چینی کی قیمت 15.26 فیصد، پیاز 14.14 فیصد بڑھے ،سالانہ بنیادوں پر شہروں میں آلو26.03 فیصد ،ٹماٹر 23.92 فیصد، دال مونگ 23.21فیصد سستی ہوئی جبکہ دیہات میں ایک سال میں چکن 49.36 فیصد، کوکنگ آئل 44.95 فیصد ،خورردنی گھی 41.87 فیصد مہنگا ہوگا۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں 32.33 فیصد دال، مسور 21.37 فیصد اور دال چنا 18.39 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں دیہات میں 27.79، آلو 22.67 فیصد اور ٹماٹر 16.56 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.13 فیصد اور دیہات میں 8.77 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں