سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا کے 44 نئے کیسز رپورٹ، تین جاں بحق

ریاض ( گلف آن لائن )سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 3 مریض جان کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 134 ہوگئی ہے۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 مریض انتقال کرگئے ۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 716 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 53 مریض صحتیاب ہوئے ۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 178 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں