شمالی کوریا

شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربوں کا اعلان

پیانگ یانگ(گلف آن لائن)شمالی کوریا نے اپنے نئے میزائلوں کے تازہ تجربے کیے ہیں۔ پیانگ یانگ کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ میزائل فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں میں متعارف کرائی گئی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فضا میں طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ میزائل کی حتمی رینج کتنی ہے۔ شمالی کوریا پر اس کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سے پابندیاں عائد ہیں۔ اس سے قبل منگل کے روز بھی شمالی کوریا نے ایک ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس قسم کے میزائلوں کو تیز رفتار کی وجہ سے روکنا مشکل ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں