مریم اور نگزیب

پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی کے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کو خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنک ربن کی آگہی مہم چلانے سے پہلے صدر عارف علوی کی اپنی آگہی بہت ضروری ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدر صاحب کی آگاہی اور خدمت کے لئے عرض ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں،اس منفی رویے اور سوچ نے پارلیمانی اور معاشرتی آداب، تحمل، برداشت اور احترام کی روایات تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افسوس صدارتی منصب پر ہونے کے باوجود اصدر صاحب آگاہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرنے کے آئینی، جمہوری اور پارلیمانی آداب کیا ہیں ؟پارلیمانی عہدوں کے منصب اور احترام سے نابلد ہونا بدقسمتی ہے ،شہباز شریف نے خواتین کو علاج، دوائی مفت فراہم کی، سنگین امراض کے علاج کے جدید ترین ڈسٹرکٹ صحت یونٹ اور ہسپتال بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں